تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ماسک پہننے سے انکار، کمسن بچی کو ماں باپ سمیت طیارے سے اتار دیا گیا

نیویارک: امریکا میں 2 سالہ بچی کو فیس ماسک نہ پہننے پر ماں باپ سمیت ہوائی جہاز سے اتار دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز میں الیزا اوربن اور ان کا شورہ اپنی دو سالہ بیٹی ایڈیلین کے ساتھ سفر کرنے کے لیے سوار ہوئے بچی نے فیس ماسک نہیں پہن رکھا تھا جس پر جہاز کے عملے نے الیزا اور ان کے شوہر سے کہا کہ وہ اپنی بچی کو بھی ماسک پہنائیں لیکن بچی نے ماسک پہننے سے انکار کردیا۔

ماں باپ ایڈیلین کو ماسک پہناتے اور وہ اتار کر پھینک دیتی جب اس نے ماسک نہ پہنا تو یونائیٹڈ ایئرلائنز کے عملے نے ایڈیلین اور اس کے ماں باپ کو جہاز سے اتار دیا۔

مزید پڑھیں: کمسن بچی کا ’ماسک‘ پہننے سے انکار، مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا

الیزا نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ کولوریڈو سے نیو جرسی کے شہر نیوارک جانے کے لیے پرواز میں سوار ہوئے تھے جب بچی کے ماسک نہ پہننے پر انہیں سفر سے روک دیا گیا۔

ایئرلائنز کی جانب سے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ایئرلائن کی طرف سے پابندی عائد کی گئی ہے کہ دو سال یا اس سے زائد عمر کے فرد کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے اس کی خلاف ورزی پر میاں بیوی اور ان کی بچی کو سفر سے روکاگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -