اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ای او بی آئی اسکینڈل سے متعلق کیس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے خورشید شاہ سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب مانگا ہے۔
سابق چیئر مین ای او بی آئی کے خلاف تو ہین عدالت کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سپریم کورٹ کے ریڈار پر آ گئے،سپریم کورٹ کی جانب سے خورشید شاہ کو نوٹس بطور سابق وزیرمحنت و افرادی قوت کے طورپردیاگیا ہے۔
عدالت عظمیٰ کے نوٹس میں خورشید شاہ کو آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے،ای او بی آئی کیس میں آج سپریم کورٹ نے سابق سیکریٹری محنت و افرادی قوت کے وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیے اور عارف عظیم کا نام ای سی ایل میں شامل کر نے کا حکم دے دیا۔