اسلام آباد: ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) نے تمام پنشنرز کا ڈیٹا آن لائن کردیا۔
ای او بی آئی کی جانب سے صارفین کا ڈیٹا آن لائن کردیا گیا جس کے بعد اب تمام پنشنرز محکمے کی ویب سائٹ پر جاکر پنشن سے متعلق معلومات اور اپنی پنشن کی رقم کے حوالے سے گھر بیٹھے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے ای او بی آئی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’ماضی کی حکومتوں نے کرپشن کے چکر میں تمام اداروں کو تباہ و برباد کیا‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’موجودہ حکومت اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں مضبوط بنارہی ہے، جس کی ایک چھوٹی سی مثال ای او بی آئی ہے‘۔
EOBI Pakistan urges citizens to contact us at https://t.co/I37uXGzi7m in reference to their outstanding pensions by checking their particulars via the "Individual Information” section.#EOBIPakistan #EnlighteningThePublic #CollectYourPensionsEasily pic.twitter.com/VKZxEzHzUD
— Employees’ Old-Age Benefits Institution (EOBI) (@EOBIPakistan) February 16, 2020
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ’ای او بی آئی نے پنشنرز کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے شاندار اقدامات کیے‘۔
مزید پڑھیں: حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کو بڑی خوشخبری سنادی
ای او بی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اب تمام پاکستانی شہری اپنے واجبات کے حوالے سے ویب سائٹ پر تمام تفصیلات باآسانی چیک کرسکتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ای او بی آئی کی ویب سائٹ کھلنے کے بعد وہاں ’انفرادی معلومات‘ کا آپشن آئے گا جس میں شناختی کارڈ یا ای او بی آئی نمبر درج کرنے کے بعد تمام معلومات سامنے آجائیں گی۔