تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

سندھ بھر میں‌ پانچ سال سے کم عمر 94 لاکھ بچوں‌ کو ویکسین فراہم کرنے کا اعلان

کراچی: ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) برائے پولیو سندھ نے 7 جون سے صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو نے سندھ بھر میں 7 جون سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا اعلان کیا اور بتایا کہ اس دوران صوبے کے 94 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے یا ویکسین پلائی جائے گی۔

انسداد پولیو مہم شروع کرنے کے حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا، جس میں تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنر، ڈبلیو ایچ او سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی ہے صوبے کے 30 اضلاع میں حکام نے اجلاس کئے ہیں اور پولیو ورکرز کی تربیت کی،  پولیو ورکرز کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی ماسک، پی پی ایز اور ضروری سہولیات دی فراہم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں 90 لاکھ بچوں کو ویکسین پلانے کا اعلان

اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو پولیو مہم بھرپور انداز میں چلانے اور مقررہ ہدف 100 فیصد حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا تھا کہ ’عوام پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کرے اور پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

صوبائی وزیر صحت نے عوامی آگاہی اور شعور  بڑھانے کے لیے سماجی طور پر متحرک، سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے تعاون مانگنے کی پیش کش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ہم انکاری والدین کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے پر آمادہ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانا محفوظ عمل ہے

صوبائی وزیر صحت نے تمام والدین  سے گزارش کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں، صوبے میں 71 ہزار سے زائد پولیو ورکرز مہم میں شامل ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -