تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سندھ میں 90 لاکھ بچوں کو ویکسین پلانے کا اعلان

کراچی: ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) برائے پولیو نے سندھ بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ای او سی سندھ نے صوبے بھر میں 30 نومبر سے 6 دسمبر 2020 تک پولیو مہم چلانے کا اعلان کیا، اس دوران صوبے کے 29 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 90 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو  ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ای او سی سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کرونا کی حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جائے گا، پولیو ورکرز ماسک پہننیں گے جبکہ فیلڈ میں نکلنے سے قبل اُن کا بخار بھی چیک کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق پولیو رضاکار بچوں کو براہ راست ہاتھ لگانے سے گریز کریں گے جبکہ وہ گھروں میں داخل نہیں ہوں گے اسی کے ساتھ کسی بھی گھر کے سامنے زیادہ وقت نہیں گزاریں گے اور دروازے کو قلم یا کہنی کی مدد سے کھٹکھٹائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق کرونا وبا کی وجہ سے انسداد پولیو مہم مارچ سے جولائی تک ملتوی کی گئی تھی۔ ای او سی کے مطابق کراچی میں پانچ سال سے کم عمر بیس لاکھ سے زائد بچوں کو بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ پولیو ویکسین کی 10 ارب خوراکیں گزشتہ دہائی میں دنیا بھر میں 3 ارب بچوں کو دی گئیں ہیں جس کے نتیجے میں پولیو کے 10 ملین کیسز میں کمی واقع ہوئی۔

Comments

- Advertisement -