تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پی ایس ایل:‌ مورگن، کراچی کنگز کے اسکواڈ میں‌ شامل

دبئی: انگلینڈ کی ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین آئن مورگن کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل ہوگئے انہیں اگلے راؤنڈ میں پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے سابق کپتان آئن مورگن نے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم کو جوائن کرلیا، مورگن کو اگلے میچز میں اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا انہیں کس کھلاڑی متبادل کے طور پر کھیلایا جائے گا اس بات کا مینجمنٹ اور سیلکٹرز نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچ ایک روزہ ون ڈے سیریز کھیلی گئی تھی جس میں مورگن نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو 2-3 سے فتح ہمکنار کروایا۔ آئن مورگن کا ٹی ٹوینٹی ریکارڈ بھی شاندار ہیں انہوں نے 72 میچز میں 9 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم کے دوسرے اوپنر جیس روئے  کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز فرنچائز نے خریدا تھا، دونوں کھلاڑی گزشتہ روز دبئی پہنچے اور اب وہ لیگ کے بقیہ میچز میں اپنی اپنی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں 20 عالمی کرکٹر شامل

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں 20 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ساؤتھ افریقا کی ٹیم کے کھلاڑی مورکل، وینڈیز کے براوو، آسٹریلیا کے جون ہیشٹنگ انگلینڈ کے جیمز وینز اور وینڈیز کے جیسن ہولڈر شامل ہیں۔

علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی، انگلش ٹیم کے ٹم بریسنین، عادل رشید، وینڈیز کے سیمنز، نیوزی لینڈ کے مچل مکلینگن،کولن منرو، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان اور ساؤتھ افریقا کے وائن پارنل شامل ہیں۔

پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن کھیلنے والے نامور کھلاڑیوں میں جے پی ڈومنی، مچل جونسن، مستفیض الرحمان ، وائن پارنل، کولن منرو، عمران طاہر، لیوک رانچی، اینجلومیتھوز، عادل رشید، جون ہیزٹنگ، کرس لئن اور مچل مکلینگن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 3: پی سی بی نے کھلاڑیوں‌ کی فہرست

یہ بھی یاد رہے کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں تھیں تاہم تیسرے سیزن میں ایک ملتان سلطان کی چھٹی ٹیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

دریں اثناء پہلے دو سیزن میں ٹوٹل 24 میچز منعقد کیے گئے تھے تاہم تیسرے سیزن میں مقابلوں کی تعداد بڑھا کر 34 کردی گئی ہے، ابتدائی دو سیزن کے میچ دبئی میں منعقد کیے گئے تھے جبکہ فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -