تازہ ترین

بچوں میں نکسیر پھوٹنے کی وجوہ

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بچوں کی ناک سے خون بہنے لگ جاتا ہے، نکسیر پھوٹنا ایک عام مسئلہ ہے لیکن یہ اکثر والدین کے لیے پریشانی اور خوف کا سبب بنتی ہے۔

بچوں میں نکسیر کا مسئلہ عموماً تھوڑے عرصے رہتا ہے، تاہم زیادہ خون بہنے کی صورت میں بچے کو طبی امداد کی ضرورت پڑ سکتی ہے، نکسیر پھوٹنا ان بچوں میں عام ہے جن کی عمر دو سے 10 سال کے درمیان ہوتی ہے۔

زیادہ تر نکسیر ناک کے اگلے نرم حصے سے آتی ہے کیوں کہ ناک کا یہ حصہ خون کی بہت سی چھوٹی چھوٹی نالیوں پر مشتمل ہوتا ہے، جن میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ یا سوجن ہو جائے تو خون بہنے لگتا ہے، جب کہ ناک کے پچھلے حصے سے نکسیر بہت کم ہوتی ہے، تاہم ہو جائے تو اسے روکنا مشکل ہوتا ہے۔

وجوہ

خشک ہوا: چاہے یہ گرم رہائش گاہوں کے اندر کی ہو، یا خشک آب و ہوا ہو، بچوں میں نکسیر کی سب سے عام وجہ خشک ہوا ہے جو ناک کی جھلیوں کو خشک کر دیتی ہے۔

ناک کو سختی سے صاف کرنا یا رگڑنا: نکسیر آنے کی وجوہ میں سے یہ دوسری سب سے عام وجہ ہے کیوں کہ ناک کو کھرچنے یا رگڑنے سے ناک میں خارش ہوتی ہے جو ناک میں خون کی نالیوں سے نکسیر کا سبب بنتی ہے۔

چوٹ: چہرے یا ناک پر گیند لگنے یا گرنے سے چوٹ آئے تو ناک سے خون بہتا ہے، عموماً یہ کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن اگر دس منٹ تک خون جاری رہے، تو طبی امداد حاصل کرنی چاہیے۔

کیا لیموں کے بیج میں بھی غذائیت ہوتی ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

جلن: کوئی بھی بیماری جس میں ناک کی جلن کی علامات شامل ہوں، نکسیر کی وجہ بن سکتی ہے۔

بیکٹیریل انفیکشن: ناک کے اندر اور ناک کے سامنے والے حصے میں انفیکشن خون بہنے کا باعث بن سکتا ہے۔

خیال رہے کہ کئی بچوں کو سالوں میں صرف ایک یا دو بار نکسیر آتی ہے، لیکن کچھ بچوں کو یہ مسئلہ بار بار پیش آتا ہے، یہ اس وقت ہوتا ہے جب بچے کی ناک اندر سے کمزور ہوجاتی ہے، اور معمولی وجوہ سے خون کی نالیوں سے نکسیر بہنا شروع ہو جاتی ہے۔

بچاؤ

ناک میں پانی ڈالنا، نمکین پانی کا استعمال کر کے بچے کی ناک کو نم رکھنا، ناک کو انفیکشن سے بچانے کے لیے الرجی کا علاج کرنا۔

ہوا کی خشکی سے بچانے کے لیے بچے کے کمرے میں ایئر کنڈیشن چلانا، کھیل کود کے دوران بچوں کو حفاظتی سامان استعمال کرانا، یاد رہے کہ نکسیر کی صورت میں صرف 10 فی صد کیسز ہی میں طبی علاج کی ضرورت پڑتی ہے۔

Comments

- Advertisement -