جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

مودی نے اسرائیل میں امریکی صدر کو خوش کرنے کیلیے کیا کیا؟ ایپسٹین فائلز میں حیران کن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

(1 فروری 2026): ایپسٹین فائلز میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل سے متعلق حیران کن انکشاف نے بھارت میں سیاسی ہلچل مچا دی۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں جیفری ایپسٹین کی ایک ای میل سامنے آئی جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے 2017 کے دورہ اسرائیل کا حوالہ دیا گیا ہے۔

تاہم بھارتی حکومت نے اس ای میل کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ دستاویزات اُن 30 لاکھ صفحات کا حصہ ہیں جو جنسی جرائم کے مرتکب جیفری ایپسٹین سے متعلق ہیں، مجرم کی موت جیل میں ہوئی تھی۔

(1 فروری 2026): ایپسٹین فائلز میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل سے متعلق حیران کن انکشاف، امریکی صدر کو خوش

ان دستاویزات میں جولائی 2017 کی ایک ای میل بھی شامل ہے جو ایپسٹین نے Y. Jabor نامی شخص کو بھیجی تھی جس میں مودی کے دورہ اسرائیل کا تذکرہ کیا گیا تھا۔

ای میل میں ایپسٹین نے دعویٰ کیا کہ بھارتی وزیر اعظم نے ایک مشورے پر عمل کیا اور امریکی صدر کی خوشنودی کیلیے اسرائیل میں رقص کیا اور گانا بھی گایا۔

ایپسٹین نے مزید لکھا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات چند ہفتے قبل ہوئی تھی۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ نے جولائی 2017 میں مودی کے اسرائیل کے سرکاری دورے کی تصدیق تو کی تاہم ای میل میں کیے گئے تبصروں اور منظر کشی کو یکسر مسترد کر دیا۔

دوسری جانب، کانگریس پارٹی نے ایپسٹین کی ای میلز منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعظم مودی پر سخت تنقید کی۔ کانگریس نے جنسی جرائم کے مجرم کے ساتھ ان کے مبینہ تعلق کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔

کانگریس نے ایپسٹین کے اس دعوے کو خاص طور پر اجاگر کیا کہ مودی نے امریکی صدر کی خوشنودی کیلیے اسرائیل میں رقص کیا اور گانے گائے اور مودی کے 2017 کے امریکا اور اسرائیل کے دوروں سے قبل ایپسٹین کے ساتھ ان کے روابط کی نوعیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں