اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

گزلین میکسویل کس شرط پر جیفری ایپسٹین کیخلاف گواہی دیں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (10 فروری 2026): بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کی معاون گزلین میکسویل نے ایسپٹین کے خلاف گواہی دینے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

جنسی استحصال کے بدنام زمانہ اسکینڈل ایپسٹین فائلز کے مرکزی کردار جیفری ایپسٹین کی معاون رہنے والی گزلین میکسویل نے اس کے خلاف گواہی دینے کے لیے کانگریس کو مشروط پیشکش کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزلین میکسویل نے کانگریس کو پیشکش کی ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے لیے معافی کا اعلان کریں تو وہ جیفری کے خلاف گواہی دینے کو تیار ہے۔

میکسویل ٹیکساس جیل سے کانگریس کے سامنے آن لائن پیش ہوئی، تاہم انہوں نے کانگریس کمیٹی کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا اور کہا کہ وہ متعلقہ قانون کی پانچویں ترمیم کے تحت خاموش رہنے کا حق استعمال کرے گی۔

گیزلین نے کہا کہ وہ صرف اسی صورت اپنی زبان کھولے گی، جب صدر ٹرمپ اس کے لیے معافی کا اعلان کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین چیمز کورنر نے گزلین میکسویل کا رویہ مایوس کن قرار دیا۔

کانگریس کمیٹی میکسویل اورایپسٹین کی ٹرمپ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سابق صدر بل کلنٹن کلنٹن اور دوسرے افراد جن پر الزام ہے، ان کے بارے میں جاننا چاہتی تھی۔

بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے متعلق مزید دستاویزات جاری

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں