تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

صدر ترک اردوان نے قبل ازوقت انتخابات کا عندیہ دے دیا

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ملک میں انتخابات ایک ماہ پہلے کروانے کا عندیہ دے دیا۔

ترکیہ میڈیا کے مطابق انتخابات ترک جمہوریہ کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے سے پہلے ہو سکتے ہیں۔ ترکیہ کے آئندہ عام انتخابات باضابطہ طور پر 18 جون کو ہونے والے ہیں۔

اردوان کے اتحادی بھی کئی ہفتوں سے انتخابات پہلے کروانے کا اشارہ دے رہے ہیں تاہم پارلیمنٹ انتخابات کی درست تاریخ سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔

انتخابات وقت سے پہلے کروانے کا عندیہ رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ سے خطاب میں دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں عام انتخابات ایک ماہ پہلے 14 مئی کو کروانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

ادھر ترکیہ کی اپوزیشن ایک سال سے بات چیت کے باوجود کسی امیدوار پر متفق نہ ہو سکی۔ اپوزیشن کے 6 سیاستدان صدارتی امیدوار کے لیے 26 جنوری کو دوبارہ ملاقات کریں گے۔

Comments

- Advertisement -