ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

اردوان نے سویڈن کی نیٹو رکنیت کا فیصلہ پارلیمنٹ پر چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کےصدر رجب طیب اردوان نے سویڈن کی نیٹو ممبرشپ کے فیصلےکا اختیار پارلیمنٹ پر چھوڑ دیا۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے کہا ہے کہ سویڈن کی نیٹو میں ممبرشپ ترک پارلیمنٹ کی صوابدید ہے سویڈن کے الحاق کا پروٹوکول منظور کرنے کا اختیار ترک پارلیمنٹ ہے ہماری پارلیمنٹ ملک کے مفادات کےمطابق درست فیصلہ کرے گی۔

روس یوکرین تنازع کے بعد فن لینڈ اور سویڈن نے نیٹو ممبرشپ کیلئےدرخواست دی تھی۔ ترکیہ کی جانب سے فن لینڈ کی حمایت کی گئی لیکن سویڈن سے متعلق پہلےانکار کیا گیا تھا۔

سوئیڈن کی نیٹو رکنیت کیلیے اردوان نے شرط رکھ دی

سویڈن کی نیٹو شمولیت پر اعتراض کیا تھا جب کہ نیٹو میں کسی بھی ملک کی شمولیت کیلیے اتحاد میں شامل تمام ارکان کی جانب سے درخواست منظور کیا جانا ضروری ہے۔

سوئیڈن، امریکا اور جرمنی نے ترک صدر کی آمادگی کا خیر مقدم کیا ہے، ترک صدر طویل عرصے سے سوئیڈن کی نیٹو شمولیت کے مخالف تھے۔

واضح رہے کہ ترکیہ نے سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کو انقرہ کی یورپی یونین میں شمولیت سے مشروط کیا تھا اور صدر اردوان نے کہا تھا کہ اگر یورپی یونین انقرہ کے ساتھ طویل عرصے سے تعطل کا شکار رکنیت کے مذاکرات دوبارہ شروع کرتی ہے تو وہ سوئیڈن کی نیٹو کی امیدواری کی حمایت کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا ترکیہ کی یورپی یونین میں شامل ہونے کی حمایت کرتا ہے اور انقرہ کو اسے نیٹو میں سوئیڈن کی شمولیت کی حمایت سے نہیں جوڑنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں