تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکی فیصلے سے خطہ آگ کی لپیٹ میں آجائے گا،ترک صدر

انقرہ : ترک صدرطیب اردوان کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ کا فیصلہ اقوام متحدہ کی توہین ہے،امریکی فیصلے سےخطہ آگ کی لپیٹ میں آجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان پر ترک صدر طیب اردوان نے صدر ٹرمپ سوال کیا کہ !آپ چاہتے کیاہیں ؟

ترک صدر کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ کا فیصلہ اقوام متحدہ کی توہین ہے، امریکی فیصلے سےخطہ آگ کی لپیٹ میں آجائے گا۔

بیت المقدس مسلمانوں کیلئےسرخ لکیر ہے، ترک صدر

اس سے قبل بھی ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس مسلمانوں کیلئےسرخ لکیر ہے، امریکی اقدام سے صرف دہشت گردوں کو فائدہ ہوگا۔

دوسری جانب ترک وزیر خارجہ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکی صدر کے غیر ذمہ دارانہ اعلان کی مذمت کرتے ہیں، یہ فیصلہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے۔


مزید پڑھیں : امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا


یاد رہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا، ٹرمپ کے فیصلے پر مسلمان ملکوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ مختلف شہروں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

مریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کئی امریکی صدور نے اس اقدام کا سوچا تھا لیکن وہ ایسا نہیں کرسکے اس لیے یہ معاملہ کافی برسوں سے التواء کا شکار تھا جس پر میں آج سخت فیصلہ کرتے ہوئے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور اس مشکل کام کو انجام تک پہنچانے  پر خوشی محسوس کر رہا ہوں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -