بدھ, جنوری 14, 2026
اشتہار

ترک صدر عراق میں مشترکہ آپریشن کیلیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ترک صدر رجب طیب اردوان نے دہشتگرد قرار دی گئی تنظیم پی کے کے کیخلاف عراق میں مشترکہ آپریشن کا عندیہ دے دیا۔

استنبول کی تاریخی مسجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ترک صدر نے کہا کہ ہم عراق میں انسداد دہشتگردی کا مشترکہ آپریشن کر سکتے ہیں۔

انہوں نے عراق کے سنجار ریجن میں پی کے کے کیخلاف آپریشن کا اشارہ تو دیا لیکن مستقبل قریب میں ایسی کسی بھی کارروائی کے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی عراق کے ساتھ ہمہ وقت انسداد دہشتگردی آپریشن کے لیے تیار ہے اور اس طرح کے کسی بھی آپریشن کا کھلم کھلا اعلان نہیں کرتا۔

ترک صدر نے قبل ازوقت انتخابات کے تاثر کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ انتخابات کے قبل از وقت ہونے کا کوئی امکان ہی نہیں ہے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر جون 2023 میں ہی ہوں گے۔ کورونا ویکسین سے متعلق ترک صدر نے بتایا کہ ویکسین کی دوسری کھیپ آج پہنچ جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں