ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

’شام میں فتح کا ذمہ دار طیب اردوان ہے، ترکیہ نے زبردست فوج بنائی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مسئلہ شام کا فاتح قرار دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں اردوان سے ملاقات کے حوالے پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ شام میں فتح کے ذمہ دار طیب اردوان ہیں جنہوں نے شام کا مسئلہ حل کیا اور انہی کی درخواست پر شام سے پابندیاں ہٹا دیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ طیب اردوان نے ایک زبردست فوج بنائی ہے وائٹ ہاؤس میں ان کی میزبانی کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے ترکیہ کے صدر ایف 35لڑاکا طیاروں کے حصول کےخواہش مند ہیں ان کے ساتھ  پیٹریاٹ میزائل سسٹم اور ایف 35 پربات ہو گی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے صدر روس یوکرین جنگ کے معاملے پر نیوٹرل ہیں اردوان کا خطے میں زبردست اثر و رسوخ ہے میں چاہتا ہوں ترکیہ روس سےتیل کی خریداری بند کر دے۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن سے بہت مایوس ہوا وہ غلط لڑائی میں تقریباً 10لاکھ فوجی گنوا چکا ہے، روس 2 ہفتوں کی تباہ کن بمباری کے باوجود مزید یوکرینی علاقوں پر قبضہ نہ کر سکا، کاغذی شیر کسی کو نہیں کہوں گا مگر روس لاکھوں ڈالر ہتھیاروں پر لگا کر بھی کچھ حاصل نہ کر سکا، صرف7 ہزار 818 افراد پچھلے ہفتے روس یوکرین جنگ میں مارے گئے یوکرین کے مقابلےمیں روس کے زیادہ  سپاہی اس جنگ میں مارے جا رہے ہیں انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے پیوٹن کو روکنا ہو گا۔

غزہ کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ غزہ پر خطے کے سربراہان سے اچھی ملاقات ہوئی، کسی قسم کے معاہدے کے قریب ہیں، اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کروں گا وہ جانتے ہیں میں کیا چاہتا ہوں، غزہ جنگ میں بہت لوگ مر رہے ہیں سب  اس جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہم تمام زندہ، مردہ اسرائیلی یرغمالیوں کی ایک ساتھ واپسی چاہتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں