تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

پیرس: جمال خاشقجی قتل کا معاملہ، ٹرمپ اور اردوان کی ملاقات

پیرس: سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد عالمی سطح پر سعودی عرب پر دباؤ ڈالنے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے پیرس میں ملاقات کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ اور اردوان اپنے فرانسیسی ہم منصب کی دعوت پر پیرس پہنچے جہاں وہ دنیا کے دیگر ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ یوم امن سے متعلق تقریب شرکت کریں گے۔

پیرس آنے سے قبل رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ انہوں نے سعودی صحافی کے قتل سے متعلق ریکارڈنگ امریکا، فرانس، جرمنی اور برطانیہ سے شیئر کی ہے، جس کا مقصد ترکی کے اتحادیوں پر مذکورہ تنازع پر ردعمل کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

واضح رہے کہ ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، جمال خاشقجی کے قاتل سے واقف ہے جو 12 اکتوبر کو 15 افراد پر مشتمل گروپ کے ساتھ کچھ گھنٹوں کے لیے استنبول میں قائم قونصلیٹ آئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کو ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم آئندہ ہفتے جمال خاشقجی کے حوالے سے سخت موقف پیش کریں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور خاص طور پر ولی عہد پر جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات پر سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا تھا اور خاشقجی پر مختلف نوعیت کے الزامات لگائے تھے۔

سعودی صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں جانے کے بعد سے لاپتہ تھے، ترک حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ خاشقجی کو سعودی قونصل خانے میں ہی قتل کرکے ان کی لاش کے ٹکڑے کردئیے گئے ہیں۔

چند روز قبل ترک پراسیکیوٹر جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو سعودی قونصل خانے میں گلا دبا کر قتل کردیا گیا تھا اور پھر ان کی لاش کو ٹھکانے لگادیا گیا۔

Comments

- Advertisement -