انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جنگ بندی پر مکمل طور پر عملدرآمد ہوگا اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا تخریب کاری کا موقع نہیں دیا جائے گا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جنگ بندی پر مکمل طور پر عملدرآمد ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اردوان نے ایران کے ساتھ پائیدار امن معاہدے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ40 روزہ کشیدگی اور عالمی سطح پر شدید اثرات کے بعد پیدا ہونے والا یہ دو ہفتوں کا موقع ایک مستقل امن معاہدے تک پہنچنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل کو کسی بھی صورت میں نقصان نہیں پہنچنا چاہیے اور ترکیہ نے اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ٹرمپ کا نیٹو ممالک کو سزا دینے پر غور، امریکی جریدہ
دوسری جانب ترکیہ نے ایران کو طبی امداد کے تین ٹرک روانہ کیے ہیں۔ ترک وزیر صحت نے ایکس پر بیان میں کہا کہ وہ مظلوموں کے زخموں پر مرہم رکھنا چاہتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


