تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

یورپ تارکین وطن کے لیے تیار رہے،ترک صدر

انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردگان نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین کی جانب سے ترکی کے ساتھ مذاکرات معطل ہوئےتوتارکین وطن کی بڑی تعداد کو یورپ سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق جمعے کے روزاستنبول میں اپنی ایک تقریرمیں اردگان نے یورپین یونین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’میری بات سنیے،اگرآپ نے مزید کچھ کیا تو پھریہ ذہن میں رکھیے کہ سرحدیں کھول دی جائیں گی‘۔

مزید پڑھیں:ترکی میں بغاوت کی کوشش عوام نے ناکام بنادی، 250 سے زائد افراد ہلاک

خیال رہے کہ مذاکرات کو اس وقت دھچکا لگاجب یورپین پارلیمنٹ میں جمعرات کو ترکی سے رکنیت کے معاملے پر بات نہ کرنے کے لیے پیش ہونے والی قرار داد کے حق میں ووٹ ڈالے گئے تھے

یورپین پارلیمنٹ کے مطابق قرارداد پیش کرنےکی وجہ ترکی میں رواں سال ناکام بغاوت کے بعد ہونے والے کریک ڈاؤن کو قرار دیا گیا تھا۔

اس سے قبل رواں سال 18 مارچ کو تارکین وطن کی یورپ کی جانب ہجرت کو روکنے کے لیے انقرہ اور برسلزکے درمیان معاہدہ ہوا تھا۔

معاہدے کے تحت ترکی کے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ اس کے شہریوں کو ویزا فری سفر کی اجازت دی جائے گی اور ترکی کے یورپی یونین کے رکن بننے کے لیے مذاکرات میں تیزی سے پیش رفت کی جائے گی۔

یاد رہےکہ گزشتہ سال دس لاکھ سے زائد تارکین وطن یورپ پہنچےتھے ان میں سے زیادہ تر ترکی کے راستے یورپ میں داخل ہوئےتھے۔

واضح رہے کہ ترکی میں اس وقت تقریباً 30 لاکھ تارکین وطن موجود ہیں جن میں زیادہ تر شام سے آئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -