ترک ماہرین غزہ میں اسرائیلی مغویوں کی لاشوں کی تلاش میں حماس کی مدد کریں گے۔
ترک وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ غزہ پٹی میں 81 امدادی ماہرین بھیج دیئے ہیں جو اسرائیلی مغویوں کی باقیات کو تلاش کرنے میں معاونت کریں گے۔
ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کے ماہرین میں سے ایک ٹیم 19 مغویوں کی باقیات تلاش کرے گی۔ اے ایف اے ڈی ترک وزارت داخلہ کے ماتحت قدرتی آفات سے نمٹنےوالا ادارہ ہے۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ترکیہ کی فوج بھی تعاون کرسکتی ہے۔
اے ایف اےڈی کے رضاکار سخت ترین حالات میں کام کرنےکے ماہر سمجھےجاتے ہیں۔ ترک ایجنسی نےحالیہ برسوں میں دنیاکے50سےزائدممالک میں امدادی کارروائیاں کی ہیں۔
اقوام متحدہ کیساتھ امدادی روابط کو مضبوط کرنے پر مثبت مذاکرات جاری ہیں۔ اسرائیلی انٹیلی جنس نے امریکا کو باور کرایا کہ حماس جان بوجھ کر لاشیں حوالے نہیں کر رہا جب کہ حماس نے یقین دلایا جو لاشیں ہم تلاش کر سکے وہ واپس کر دی ہیں اور باقی لاشوں کیلئے مشینری اور سامان درکار ہے۔
ٹرمپ کے قریبی مشیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔
واشنگٹن نے تصدیق کی کہ غزہ معاہدے کا اگلا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ سینئرامریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی استحکام فورس کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کا مقصد غزہ میں امن و نظم برقرار رکھنا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


