منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہالینڈ کا دوستی کا پیغام فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے کیوں نظرانداز کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک(15 جولائی 2026): ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہالینڈ نے انکشاف کیا ہے کہ فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے دوستی کا پیغام نظرانداز کر دیا۔

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام ہالینڈ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے دوستی کی کوشش کی، مگر انہیں دوسری طرف سے ایسا جواب ملا جس کی انہیں توقع نہیں تھی۔

25 سالہ اداکار نے امریکی ٹی وی پروگرام دی ٹونائٹ شو اسٹارنگ جمی فیلن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ارلنگ ہالینڈ کو سوشل میڈیا پر براہِ راست ڈی ایم بھیجا تھا، لیکن فٹبالر کی جانب سے انہیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

شو کے میزبان جمی فیلن نے ایک وائرل سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ارلنگ ہالینڈ کو یہ تک معلوم نہیں تھا کہ ٹام ہالینڈ کون ہیں کیونکہ وہ فلمیں نہیں دیکھتے، اس لیے انہوں نے اداکار کا پیغام کسی اجنبی شخص کا میسیج سمجھ کر نظرانداز کر دیا۔

جمی فیلن کے پوچھنے پر ٹام ہالینڈ نے ہنستے ہوئے اعتراف کیا کہ یہ بات بالکل درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور اداکار ایسے تجربات انسان کو حقیقت کا احساس دلاتے ہیں۔

انہوں نے سوچا تھا کہ وہ فٹبالر کو میسج کریں گے اور شاید دونوں ڈنر پر مل بیٹھیں گے، لیکن وہاں سے نہ کوئی جواب آیا، نہ کوئی معذرت کی گئی اور نہ ہی یہ کہا گیا کہ وہ مصروف ہیں۔

ٹام ہالینڈ نے بتایا کہ انہیں ارلنگ ہالینڈ کو پیغام بھیجنے کا خیال گزشتہ سال فارمولا ون موناکو گراں پری کے دوران آیا تھا، جہاں وہ ریس دیکھنے گئے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ارلنگ ہالینڈ کو سامنے موجود ایک ہاسپیٹلٹی سوئٹ میں دیکھا، تو دل میں خیال آیا کہ قسمت آزمائی کر کے انہیں ایک پیغام بھیج دینا چاہیے۔

اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ایک دن وہ یہ قصہ براہِ راست ٹی وی پروگرام میں بیان کر رہے ہوں گے، مگر اب یہی ہو رہا ہے۔

جب جمی فیلن نے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی ارلنگ ہالینڈ کے ساتھ ڈنر پر جانا چاہیں گے، تو ٹام ہالینڈ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اب انہیں نہیں لگتا کہ وہ میرے ساتھ کھانے پر جانا پسند کریں گے۔

ان کا اشارہ حال ہی میں انگلینڈ کی ناروے کے خلاف دو ایک سے کامیابی کی جانب تھا، جس میں ارلنگ ہالینڈ کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں