تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دلہن کی ارطغرل کے انداز میں انٹری کی ویڈیو وائرل

شادی کے دن کو یادگار بنانے کی دلہا اور دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شادی کو رشتے داروں کی جانب سے مدتوں یاد رکھا جائے۔

شادی بیاہ کی تقریبات میں دلہن اور دلہن کی منفرد انٹری کا رجحان بھی بڑھتا جارہا ہے جس کے باعث کئی شادیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں شہرہ آفاق ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کا انداز ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کو گھوڑے پر چڑھ کر ارطغرل اسٹائل میں تقریب میں انٹری دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ شادی سے قبل قوالی نائٹ کی تقریب کی ہے جس میں دلہن کو سپاہیوں کی جانب سے ارطغرل اسٹائل میں سلامی پیش کی جارہی ہے۔

ویڈیو میں دلہن کے ساتھ اداکارہ ریما خان کو بھی تصویریں بنواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -