The news is by your side.

Advertisement

انگین التان کے نئے تاریخی ڈرامے کی جھلک جاری

سلطنت عثمانیہ پر بننے والے تاریخی ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے ہیرو انگین التان نے اپنے نئے تاریخی ڈرامے ’بارباروس‘ کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

ترک اداکار انگین التان نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے ’بارباروس‘ کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

ویڈیو کلپ میں تاریخی ڈرامہ سیریل کے مختلف مناظر دکھائے گئے ہیں، انگین التان نے ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے ساتھی اداکاروں کو ترکش زبان میں ’گڈ لک‘ کہا۔

انگین التان کی پوسٹ پر دنیا بھر میں موجود ان کے مداح اداکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اداکار انگین آلتان تاریخی ڈرامہ ’بارباروس‘ میں خير الدين پاشا کا مرکزی کردار ادا کریں گے۔

خير الدين پاشا ایک ترک قزاق تھے جوکہ سلطنت عثمانیہ کی بحری افواج کے سربراہ مقرر ہوئے تھے اور کئی دہائیوں تک بحیرہ روم میں بحری فتوحات سے انہوں نے اپنی طاقت کی دھاک بٹھائے رکھی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں