تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ترک ڈرامے ارطغرل کے مرکزی اداکار بھی کراچی طیارہ حادثے پر دکھی اور افسردہ

کراچی : ترک ڈرامے ارطغرل کے مرکزی اداکار نے کراچی میں طیارہ حادثے پر دکھ اورافسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک ڈرامے ارطغرل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اد کارانجن التان بھی کراچی میں ہونے والے فضائی حادثے پر دکھی اورافسردہ ہیں، اداکارنےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پی آئی اے طیارہ حادثے کی خبر سُن کر انہیں بہت زیادہ دُکھ ہوا ہے اور ان تمام خاندانوں سے تعزیت کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اِس افسوسناک واقعے میں اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے آنے والا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں بینک آف پنجاب کے سربراہ سمیت 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے، 97 میں سے اب تک صرف 19 افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔

ہ پی آئی اے کےطیارے میں 99مسافر اور 8 کریو ممبر سوار تھے ، حادثے کے شکار طیارے کا بلیک باکس بھی مل چکا ہے، سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے بلیک باکس اور طیارے کا کچھ حصہ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

Comments

- Advertisement -