بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

ارطغرل کی حلیمہ کا پاکستان آنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ترک ڈرامے ارطغرل ڈرامے میں حلیمہ خان اور دوآن ایلپ کا کردار ادا کرنے والے فنکاروں نے پاکستان سے ملنے والی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔

ارطغرل میں حلیمہ کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسریٰ بلجک نے پاکستانیوں سے ملنے والی محبتوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنا پیغام جاری کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میرادوسراگھرہے، آپ لوگوں سے ملنے والی محبتوں نے نیا حوصلہ دیا، میں جلد پاکستان کا دورہ کروں گی۔  اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں اسریٰ نے لکھا کردار کو سراہنے پر شکریہ، کرونا کا وقت جلد ختم ہو تو میں آپ سب سے پاکستان آکر ملنے کے لیے بے تاب ہوں۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں ڈرامے میں ارطغرل ڈرامے میں‌ دوآن ایلپ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جاوید جتن گُنیر نے برطانوی ادارے سے اردو زبان میں‌ گفتگو کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں آج کل ترک ڈرامے’’دیریلش ارطغرل‘‘ کا بہت زیادہ چرچا ہے، ناظرین ایکشن اور تھرل سے بھرپور سیریز کے سحرمیں مبتلا ہیں اور وہ ڈرامے کے بالخصوص دو کرداروں کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔ ڈرامے میں ارطغرل اور حلیمہ سلطان کے کردار کو خوب پذیرائی ملی ہے۔

مزید پڑھیں: محمد عامر کو ’ارطغرل‘ میں ویرات کوہلی کہاں نظر آئے؟

یاد رہے کہ ارطغرل ڈرامے کو وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی پر اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا جارہاہے۔ اس ڈرامے کی کہانی تیرہویں صدی میں مسلمانوں کو عروج بخشنے والے بہادر قائی سردار ارطغرل غازی کے گرد گھومتی ہے،جنہوں نے چھے سو سال تک حکومت کرنے والی عظیم سلطنت عثمانیہ کے قیام کی راہ ہموار کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں