حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار دھرمیندر کو گزشتہ ہفتے طبیعت خراب ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اداکار کے انتقال کی متعدد اطلاعات کے بعد اداکار کی بیٹی ایشا دیول نے باپ کی موت کی افواہوں کو مسترد کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد، ان کے انتقال کی متعدد اطلاعات سوشل میڈیا پر سامنے آئیں۔ 89 سالہ اداکار کی تشویشناک حالت کے بارے میں جاننے کے لئے مشہور شخصیات ان کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچیں۔
افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اداکار کی بیٹی ایشا دیول نے دھرمیندر کی صحت کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ شیئر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے والد کی حالت مستحکم ہے۔ ”ایسا لگتا ہے کہ میڈیا اوور ڈرائیو میں ہے اور جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔ میرے والد مستحکم ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں۔
بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان، دھرمیندر کے بڑے بیٹے سنی دیول نے بھی ایک اپڈیٹ شیئر کی، جس میں بتایا گیا کہ ان کے والد کی حالت مستحکم ہے اور وہ اداکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ دھرمیندر مستحکم اور زیر نگرانی ہیں۔ برائے مہربانی ان کی صحت کے بارے میں جھوٹی افواہیں نہ پھیلائیں۔ ان کی ریکوری اور خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔
دھرمیندر کے انتقال کی افواہیں
اس سے قبل پیر کو دھرمیندر کی اہلیہ اور سیاستدان ہیما مالنی نے بھی مداحوں کو اداکار کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ ہیما مالنی نے انسٹاگرام پر لکھا، ”میں دھرم جی کے بارے میں تشویش کے لیے سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں، ان کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔ میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔


