ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: عائشہ ظفرزخمی کرکٹرجویریہ خان کی جگہ پاکستانی ٹیم میں شامل -
The news is by your side.

Advertisement

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: عائشہ ظفرزخمی کرکٹرجویریہ خان کی جگہ پاکستانی ٹیم میں شامل

نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تصدیق کی ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے پاکستانی کرکٹر جویریہ ودود کی جگہ عائشہ ظفرکو ویمن اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

پاکستانی کرکٹر جویریہ چنائی میں ویسٹ انڈٰیز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئی تھیں اورڈاکٹروں نے انہیں آئندہ میچزمیں شرکت کرنے سےروک دیا۔

21سالہ پاکستانی کرکٹرعائشہ سیدھے ہاتھ سے بیٹنگ کرتی ہیں اور گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیل چکی ہیں۔

جویرہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے شامیلیا کونیل کی بال سے زخمی ہوگئی تھی۔ ان کے انگھوٹے میں فریکچرآیا ہے اور طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا تاہم فی الحال وہ کھیلنے کے قابل نہیں ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں