پیر, جون 15, 2026
اشتہار

امریکا کی کسی ڈیڈ لائن پر کوئی توجہ نہیں دیتے، ایران

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا اپنے اہم بیان میں کہنا ہے کہ ایران امریکی تجاویز پرغور کر رہا ہے جب کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے تو اس کا اعلان کیا جائے گا ۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسماعیل بقائی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ دشمن کی جمعرات کی رات کی کارروائی بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی تھی، ایرانی افواج اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ مکمل طور پرتیار ہیں اور صورتحال پر قریبی نظررکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران امریکی تجاویزپرغور کر رہا ہے جب کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے تو اس کا اعلان کریں گے، ہم اپنا کام کر رہے ہیں اور کسی ڈیڈ لائن پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔

دوسری جانب روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کی اماراتی ہم منصب سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں روس کی جانب سے امریکا ایران مذاکرات کی حمایت پر زور دیا گیا۔

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی دوبارہ بڑھنے سے روکنے کے لیے مذاکرات کی حمایت کی ضرورت ہے۔

اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملے، 31 افراد شہید

رپورٹس کے مطابق روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتے کہ کشیدگی کے دوبارہ آغاز سے خطے کا استحکام خطرے میں ڈالا جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں