ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

یورپی ممالک آبنائے ہرمز میں مداخلت سے گریز کریں، ایران کی تنبیہ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران نے یورپی ممالک کو تنبیہ کرتے ہوئے آبنائے ہرمز میں مداخلت سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک امریکی اور اسرائیلی اقدامات کے زیر اثر نہ آئیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ یورپی اقدامات ان کے اپنے مفادات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز یا خلیج فارس میں کسی بھی مداخلت سے صورتحال پیچیدہ ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر مسلط کی گئی جنگ غیر اخلاقی اور غیرقانونی ہے، امریکا اور اسرائیل نے ایران کیخلاف جارحیت شروع کی، یورپی ممالک کو تنازع میں شامل ہونے سے گریز کرنا چاہیے۔

ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی

اُن کا مزید کہنا تھا کہ یورپی مداخلت سے توانائی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، عالمی برادری ذمہ دارانہ رویہ اپنائے اور جنگ کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں