پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

تجارت کو بڑھانے کیلیے بزنس پارکس کے قیام کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے ملک میں تجارت کو بڑھانے کیلیے بزنس پارکس کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی سے تجاویز مانگ لیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگران وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز سے ایکسپورٹرز اور تاجروں نے ملاقات کی جس میں بزنس پاکس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات میں گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں میں بزنس پارکس قائم کرنے کا پلان ہے، برآمدات میں اضافے کیلیے اسٹریٹجک نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارکس اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کیلیے بنائے جائیں گے، برآمدی صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلیے ہر ممکن راستے تلاش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بزنس پارکس کی قیام کے حوالے سے بزنس کمیونٹی سے تجاویز مانگی ہیں، ان اقدامات کا مقصد ملکی اور غیر ملکی تاجروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں