جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

جنسی جرائم سےمتعلق مقدمات کیلئے خصوصی عدالتوں کا قیام

اشتہار

حیرت انگیز

وزارت قانون نے جنسی جرائم سے متعلق مقدمات کیلئےخصوصی عدالتوں کے قیام کے سلسلے ‏میں سمری وزیراعظم کو بھیج دی۔

ترجمان وزارت قانون کے مطابق سیشنز اور ایڈیشنل سیشن ججز کی عدالتوں کو خصوصی اختیارات ‏دیے جائیں گے خصوصی عدالتیں جنسی زیادتی کےمقدمات4ماہ میں نمٹائیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ خصوصی عدالتوں کےقیام کی سمری صدر کو بھی ارسال کی جائےگی، اس سے ‏پہلے اینٹی ریپ آرڈیننس سےمتعلق 42 رکنی کمیٹی بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی پارلیمانی ‏سیکریٹری بیرسٹرملیکہ بخاری کررہی ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ ہرضلع میں اینٹی ریپ کرائسز سیلز کے قیام پر بھی کام جاری ہے، وزیرقانون ‏نےخصوصی عدالتوں کےقیام پرتندہی سےکام کیاہے اور صدرکی منظوری کےبعدعدالتوں کو نوٹیفائی ‏کردیاجائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں