The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کی حیدرآباد آمد، مسلم لیگ ن کے ناراض کفن پوش کارکنان نے علامتی جنازہ نکالا

حیدرآباد : وزیراعظم کی حیدرآباد آمد سے قبل مسلم لیگ ن کے ناراض کفن پوش کارکنان نے علامتی جنازہ نکالا اور نعرے لگائے جبکہ علامتی جنازہ وزیر اعظم کے پنڈال لے جانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف حیدرآباد پہنچ گئے، مگسی ہاؤس میں وزیراعظم کےاعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جس کے بعد وزیراعظم قاسم ہال میں ورکرزکنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف کے دورہ حیدرآباد سے پہلے سندھ سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے ناراض کارکنوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، ن لیگ کے کارکنوں نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا، کفن پوش ناراض کارکنان نے پارٹی کا علامتی جنازہ نکالااور نعرے لگائے۔

علامتی جنازہ وزیر اعظم کے پنڈال لے کر جائیں گے، ناراض کارکنان

ناراض لیگی کارکنوں کا کہنا تھا کہ سندھ میں ن لیگ، ممنون لیگ بن چکی ہے، پارٹی نےقربانیاں دینے والوں کو نظرانداز کردیا ہے ناراض ن لیگی کارکنوں نے پارٹی کا علامتی جنازہ وزیراعظم کے پنڈال تک لے جانے کا اعلان کیا ہے۔

ناراض کارکنان کا شکوہ ہے کہ مقامی قیادت انکو نظر انداز کرتی ہے اور مسائل حل نہیں کئے جاتے، انکی نہیں سنی جاتی ، کارکنان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے سامنے کفن پوش احتجاجی مظاہرہ کریں گے، انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ سندھ کی موجودہ صوبائی تنظیم کو تحلیل کرکے نئی تنظیم سازی کی جائے۔

کہا جارہا ہے کہ حیدرآباد میں مسلم لیگ نواز کی سینیٹر راحیلہ مگسی جو صرف مخصوص لوگوں کو اپنے قریب رکھتی اور انکو فائدے دیتی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں