بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

این اے 122: علیم خان کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: این اے ایک سو بائیس سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارعبدالعلیم نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئےعلیم خان کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل نے تین ماہ کے بعد فیصلہ دیا کہ کیس قابل سماعت نہیں الیکشن ٹریبونل کی جانب سے وقت ضائع کرنا افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل نے متعصبانہ فیصلہ کیا جبکہ الیکشن سے متعلقہ ہرمعاملہ الیکشن ٹریبونل کے دائرہ کارمیں آتا ہے۔

علیم خان نے کہا کہ انصاف کے لیے ہائی کورٹ، سپریم کورٹ، دھرنا اوراحتجاج سمیت جو بھی کرنا پڑا کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نادرا نے حکومت کے ساتھ مل کرووٹرلسٹوں میں ردو بدل کیا، چوہدری نثارمیں اگر ہمت ہے تو وہ نادرا سے انکوائری کروائیں لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے کیونکہ وہ بھی اپنے اسپیکر کو بچانے میں ملوث تھے۔

تحریک انصاف کے امیدوارکا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سچا ہے تو وہ ان پچیس ہزار ووٹوں کے ردو بدل کا اصل ریکارڈ تحریک انصاف کو فراہم کردے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں