تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’ایٹرنلز‘ کا فائنل ٹریلر جاری، پاکستانی سپر ہیرو کی انٹری

ہالی ووڈ فلم ایٹرنلز کے فائنل ٹریلر ریلیز کردیا گیا جس میں پاکستان کے سپر ہیرو کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

فلم ایٹرنلز میں خلائی مخلوق کو دنیا سے برائی کے خاتمے کا مشن ملتا ہے، مارولز کے سب سپر ہیروز فلم میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے اور دنیا سے برائی کا خاتمہ کریں گے۔

فلم 5 نومبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی جبکہ فلم میں پاکستان کے کمیل نانجیانی بھی سپر ہیرو کا کردار نبھائیں گے۔

فلم کی کاسٹ میں کمیل نانجیانی کے علاوہ ہالی ووڈ کی صف اول کی ادکارائیں انجلینا جولی اور سلمیٰ ہائیک بھی شامل ہیں۔

سپر ہیروز کی اس فلم کو بنانے میں 200 ملین ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے کُمیل نانجیانی ہالی وڈ میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے والے پہلے پاکستانی بھی بن گئے ہیں۔

شہر قائد میں پیدا ہونے والے کمیل ایٹرنلز سے قبل امریکا میں کئی سیریز اور فلموں میں مرکزی کردار نبھا چکے ہیں۔

فلم کے پہلے ٹریلر میں فلم کے لافانی کرداروں کو سپر ہیومن پاورز کے ذریعے ایک اسپیس شپ میں ساحل سمندر کی جانب جاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -