امریکی گلوکار اور گیت نگار جیکسن براؤن کے صاحبزادے اور ہالی وڈ اداکار ایتھن براؤن صبح اپنے گھر میں بے ہوش حالت میں ملے تھے، بعد ازاں ان کے انتقال کی تصدیق کردی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایتھن براؤن 1973 میں جیکسن براؤن اور فلِس میجر کے گھر پیدا ہوئے تھے، ایتھن کے والد جیکسن براؤن نے فیس بک پر اپنے بیٹے کی موت کی افسوسناک خبر شیئر کی، کیپشن میں اُن کا کہنا تھا کہ یہ وقت خاندان کے لیے بہت مشکل ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایتھن براؤن نے بچپن ہی میں اپنے والد کے ساتھ 1974 میں رولنگ اسٹون میگزین کے سرورق پر جگہ بنالی تھی، جس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ اور اداکاری کو اپنے کیریئر کا مستقل حصہ بنا لیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق انہوں نے 1995 کی فلم ’ہیکرز‘ میں اینجلینا جولی کے ساتھ کام کیا اور 2004 میں کیٹ ہڈسن کے ساتھ فلم ’ریزنگ ہیلن‘ میں اہم رول ادا کیا، اس کے علاوہ انہیں 2002 میں ٹی وی سیریز ’برڈ آف پرے‘ کے ایک ایپیسوڈ میں بھی دیکھا گیا۔
دھرمیندر 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ایتھن مختلف فیشن مہمات اور اشتہاری مہمات میں شامل رہے ہیں اور ہالی وڈ میں اپنی اداکاری اور ماڈلنگ کے ذریعے اپنا نمایاں مقام بنایا، ان کے چاہنے والے اور دوست ان کے اچانک انتقال پر غمگین ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



