تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

فضا میں لاکھوں ٹڈیوں کا طیارہ پر حملہ

ایتھوپیا ایئرلائن کے طیارے پر فضا میں لاکھوں ٹڈیوں نے حملے کردیا، اس غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز ڈیجبوٹی سے ڈائر ڈاوا جارہی تھی کہ فضا میں اس کا سامنا لاکھوں ٹڈیوں سے ہوگیا، کئی ملین ٹڈیاں طیارے سے جا ٹکرائیں جس کے باعث ونڈ اسکرین گندی ہوگئی۔

پائلٹ نے ابتدائی طور پر وائپرز سے ونڈ اسکرین کو صاف کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام رہے، لاکھوں کی تعداد میں ٹڈیاں فضا میں طیارے کے ساتھ ساتھ چلتی رہیں اور اس اچانک پیدا ہونے والی صورتحال پر پائلٹ نے پرواز کا رخ موڑ دیا اور قریبی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کے انجن، پروں، نوز اور ونڈ اسکرین پر ٹڈیوں کے نشانات موجود ہیں۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ اڑان بھرنے کے وقت چند ٹڈیاں جہاز کے اطراف موجود تھیں لیکن جیسے جیسے طیارہ آگے بڑھتا رہا تو ٹڈیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا اور غول کے غول طیارے کے اردگرد اڑتے رہے۔

Comments

- Advertisement -