ابوظہبی : مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں اتحاد ایئرویز نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی کے باعث معطل ہونے والا فضائی آپریشن بتدریج بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔
معروف فضائی کمپنی ‘اتحاد ایئرویز’ نے 6 مارچ 2026 سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے 50 اسٹیشنز کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا ،کراچی
ایئر لائن نے نہ صرف پاکستان بلکہ یورپ، برطانیہ اور وسط ایشیا کے لیے بھی آج سے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے مجموعی طور پر 50 اسٹیشنز پر آپریشن دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔
اتحاد ایئرویز نے 6 سے 19 مارچ تک کے لیے جامع فلائٹ آپریشن پلان مکمل کر لیا ہے تاکہ مسافروں کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
فضائی کمپنی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کا شیڈول ویب سائٹ یا ہیلپ لائن کے ذریعے کنفرم کر لیں۔
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تمام پروازوں کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


