جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

اتحاد ایئرویز نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

یو اے ای: متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، ایئر لائن سے 2025 کے دوران 22.4 ملین مسافروں نے سفر کیا جو ایئرلائن کی تاریخ میں سب سے زیادہ اور سالانہ 21 فیصد اضافہ ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پورے سال کے لیے مسافر لوڈ فیکٹر 88.3 فیصد رہا، جو 2024 کے مقابلے میں دو فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایئرلائن نے سال کا اختتام بہترین انداز میں کیا، دسمبر میں 2.2 ملین مسافروں نے سفر کیا، جو 2024 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران مسافر لوڈ فیکٹر 87.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

اتحاد ایئرویز کا آپریٹنگ بیڑا 127 طیاروں پر مشتمل ہے، جس میں 2025 کے دوران 29 نئے طیاروں کو شامل کیا گیا ہے، یہ ایئرلائن کی تاریخ میں ایک سال کے دوران بیڑے میں سب سے زیادہ توسیع ہے۔

ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انتونوالدو نیوس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 2025 ایئر لائن کے لیے ترقی کے لئے اچھا سال ثابت ہوا، 22 ملین سے زیادہ مسافر فیضیاب ہوئے، جو ایئرلائن کی تاریخ کی بلند ترین سالانہ تعداد ہے۔

سعودی ایئرلائن نے بڑا اعلان کردیا

اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت 127 طیاروں پر مشتمل تاریخ کا سب سے بڑا بیڑا اتحاد ایئر ویز کو ابوظبی میں مزید مسافروں کا خیرمقدم کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں