کراچی : اتحاد ایئرویز نے ابوظہبی سے پاکستان کے لئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ، اتحاد ائیر لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے روزانہ پروازیں آپریٹ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق اتحاد ایئرویز نے ابوظہبی سے پاکستان کے لئے اکتوبر اور نومبر میں پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ، شیڈول ابوظہبی سے پاکستان کے 3بڑے شہروں کے لیے جاری کیا گیا۔
اتحاد ائیر لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے روزانہ پروازیں آپریٹ کرے گی اور اس آپریشن میں بوئنگ 787 اورایئربس اے 321 طیارے استعمال کئے جائیں گے۔
یاد رہے رواں سال جون میں اتحادایئرویز نے پاکستان سےفلائٹ آپریشن عارضی طورپر بند کرنےکافیصلہ کیا تھا ، اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سےفلائٹ آپریشن فوری طورپرمعطل کردیاگیا، ابوظبی سے پاکستان کا فلائٹ آپریشن چلتارہے گا۔
غیرملکی ایئرلائن کی کارگوفلائٹ دوطرفہ جاری رہےگی، پاکستان کےلئےپروازوں کاجائزہ لیاجاتارہتاہے ، ٹکٹ بک کراتےوقت مسافرتفصیلات پی این آر میں درج کرائیں۔
بعد ازان غیر ملکی ائیر لائن اتحاد ائیرویز نے 16 جولائی سے پاکستان کے لئے اپنی پروازوں میں اضافہ کردیا تھا اور کہا تھا کہ اتحاد ائیر ویز پاکستان کے لئے ہفتہ وار 12 پروازیں آپریٹ کرے گی، لاہور کے لئے 7 ،اسلام آباد کے لئے 2 اور کراچی کے لئے 3 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔