تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

یو اے ای میں ’گیم چینجر‘ منصوبے کا اعلان

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں ریلوے کے سب سے بڑے منصوبے کا اعلان کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اتحاد ٹرین منصوبے کے ایک حصے کے طور پر ابوظبی اور دبئی کی امارات کو ملانے والی مین لائن کی تکمیل، ان کے درمیان لاجسٹک و اقتصادی انضمام کا ایک نیا مرحلہ شروع کرنا اور ملک کی باقی اماراتی ریاستوں کو ایک مربوط قومی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنے کی تکمیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

دبئی کے نائب حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس بات پر زور دیا کہ امارات کی دونوں ریاستوں کے درمیان اتحاد ٹرین منصوبے کی مین لائن کی تکمیل ایک اہم مرحلے کی نمائندگی کرتی ہے جو اس قومی منصوبے کے عظیم فوائد کو ظاہر کرتا ہے جس کا مقصد ملک کی تمام اماراتی ریاستوں کو جوڑنا اور صنعتی نقل و حمل کے عمل کو بڑھانا ہے۔

انہوں نے اقتصادی مراکز اور ملک کی سرزمین پر موجود تمام لوگوں کو نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنا، ابوظہبی اور دبئی کو اتحاد ریل کے ذریعے جوڑنے کے اقتصادی اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے کئی سالوں تک اس منصوبے کی توسیع کی جائے گی۔

قومی ریلوے پروگرام کے فریم ورک اور متحدہ عرب امارات میں شروع کئے جانے والے بڑے پچاس منصوبوں کے پروگرام کے تحت جس کی سرمایہ کاری کی مالیت کا تخمینہ 50 بلین درہم لگایا گیا ہے۔

ریلوے کے منصوبے کا مقصد آنے والے سالوں اور دہائیوں کے لیے ریلوے سیکٹر کو وسیع کرنا ہے اس پروگرام سے 200 بلین درہم کے اقتصادی مواقع کی توقع ہے۔

Comments

- Advertisement -