تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

دبئی سے ابوظبی کا سفر صرف پچاس منٹ میں، یہ کب ممکن ہوگا؟

ابوظبی: گیارہ ریجنز کو ملانے والا امارات کا عظیم منصوبہ کب تک مکمل ہوگا؟ حکام نے بڑا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ادارے اتحاد ریل نے اعلان کیا ہے کہ تیز رفتار ریل کا عظیم ترین منصوبہ تیزی سےآگے بڑھ رہا ہے اور اس کا ستر فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔

حکام نے بتایا کہ یہ منصوبہ شارجہ کی سرحد تک جاتا ہے اور فجیرہ سے ہوتا ہوا راس الخیمہ تک جائے گا، جہاں یہ ساحل کے ساتھ ساتھ نقل وحمل کی ایک محفوظ اور تیز رفتار سہولت فراہم کرے گا، یہ منفرد قسم کے راستوں سے گزرتا ہے جنہیں پہاڑ کاٹ کربنایا گیا ہے، یہ ایک منفرد ٹائپو گرافی ہے۔Imageعظیم منصوبے سے متعلق اتحاد ریل نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں ہیں، اس بارے میں اتحاد ریل کے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ہمارا قومی نیٹ ورک حجر پہاڑوں سے گزرتا ہے اور یہ ایک سو پینتالیس کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔

جاری منصوبے سے متعلق بتایا گیا کہ اس قومی ریل نیٹ ورک کے منصوبے پر ستر فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، اس کی تکمیل پر ہرسال لاکھوں مسافروں کو تمام بڑے شہروں تک سفر کی سہولت میسر ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: یہ بھی پڑھیں: دبئی میں سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
ابوظبی میڈیا آفس کی جانب سے بھی ٹوئٹ کیا گیا کہ اس کا اسٹیشن شکمکام کے علاقے میں ہوگا جو کہ مشرقی ساحل پر واقع ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ابوظبی سے دبئی جانے والے مسافر اس ریل کے زریعے صرف پچاس منٹ کی مسافت طے کرینگے جبکہ ابوظبی سے فجیرہ کا سفر سو منٹ میں مکمل ہوجائے گا تاہم ابھی تک مسافروں کے لئے اس ریل لائن پر سفر کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -