منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

یورپی یونین کا روسی گیس سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی یونین نے 2027 کے اختتام تک روسی گیس درآمدات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکسمبرگ میں یورپی توانائی وزرا کے اجلاس میں روسی گیس پر انحصار ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔ ڈنمارک کے وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ اقدام یورپ کوتوانائی کے لحاظ سےخودمختار بنانے کا اہم قدم ہے۔

منصوبے کے تحت پائپ لائن اور مائع قدرتی گیس کی درآمدات مرحلہ وار بند کی جائیں گی۔

یورپی کمیشن نے تجویز دی ہے کہ 2026 سے روس کیساتھ نئی گیس درآمدی ڈیلز پر مکمل پابندی لگے گی۔ فیصلہ یورپی پارلیمنٹ کی منظوری سے مشروط ہے جس کی حتمی منظوری آئندہ ہفتے میں متوقع ہے۔

روس سے گیس درآمد پر تجارتی پابندی کی 27 میں سے 25 ممالک نے حمایت کی ہے البتہ ہنگری اور سلوواکیہ نے مخالفت کرتے ہوئے اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ممالک اب بھی روسی گیس کےخریدار ہیں۔

روسی تیل کی خریداری نہ روکی تو……. ٹرمپ کی بھارت کو وارننگ

ہنگری کےوزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی گیس پر پابندی سے ہمارے توانائی کے تحفظ کو خطرہ ہو گا۔ یورپی یونین کے نئے ضوابط کے تحت مختصر مدتی معاہدے جون 2026 تک برقرار رہیں گے جب کہ طویل مدتی گیس معاہدے یکم جنوری 2028 تک مرحلہ وار ختم کیےجائیں گے۔

دوسری جانب واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے روسی تیل کی خریداری بند نہ کی تو بھاری ٹیرف ادا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اُنھوں نے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے بات کی تھی اور مودی نے کہا تھا کہ وہ روسی تیل نہیں خریدیں گے، تاہم اگر ایسا نہ ہوا تو بھارت کو اقتصادی دباؤ کا سامنا رہے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کو روسی تیل پر فیصلہ کرنا ہوگا، ورنہ اس پر معاشی دباؤ بڑھے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں