تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

یورپ میں تارکین وطن کی آمد روکنےکیلئے ترکی اور یورپی یونین کے درمیان معاہدہ

برسلز:‌یورپ میں تارکین وطن کی آمد کو کنٹرول کرنے کے لیے ترکی اور یورپی یونین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، ترکی مہاجرین کو اپنی سرحدوں میں محدود رکھنے کے بدلے میں دو ارب دس کروڑ یورو اور سیاسی مراعات لے گا۔

برسلز میں ترک وزیراعظم احمد داؤد اوغلو یورپی یونین حکام میں معاہدہ طے پاگیا، معاہدے کی رو سے مہاجرین کو ترک سرحدوں تک محدود رکھنےکی صورت میں ترکی کو دو ارب دس کروڑ یورو کی خطیر رقم اور سیاسی مراعات حاصل ہونگی۔

خیال رہے کہ رواں برس نو لاکھ پناہ گزین یورپ جا چکے ہیں، ان میں سے بیشتر کا تعلق شام، عراق اور افغانستان کے شورش زدہ علاقوں سے ہے اور اپنے سفر کے دوران انھوں نے ترکی میں عارضی طور پر قیام بھی کیا تھا۔

دوسری جانب انقرہ کو امید ہے کہ ان مذاکرات کے ذریعے ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت کی درخواست کو ایک نئی تحریک بھی ملے گی۔

Comments

- Advertisement -