The news is by your side.

Advertisement

پورپی کمیشن کی ویب سائٹ سے پی آئی اے کا نام خارج

برسلز / کراچی: یورپی کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر محدود اور ممنوعہ ایئرلائنز کی فہرست سےپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا نام خارج کردیا جس کو پی آئی اے ترجمان نے مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کی جانب سےپاکستانی جہازوں کی آمد پر پابندی کے بعد اب ویب سائٹ سے پی آئی اے کا نام خارج کردیا گیا۔

یورپی کمیشن فار موبیلیٹی اینڈ ٹرانسپورٹ کی ویب سائٹ پر مختلف ممالک کی محدود اور ممنوعہ قرار دی جانے والی ایئرلائنز  کے نام شامل ہیں مگر پی آئی اے کا نام شامل نہیں ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ یورپی کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی فہرست سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا نام نکلنا مثبت اشارہ ہے، ہمیں امید ہے کہ لائسنس کا معاملہ بھی جلد ہوگا جس کے بعد قومی ایئرلائن کا پورپی ممالک اور برطانیہ میں آپریشن مکمل طور پر بحال ہوگا۔

مزید پڑھیں: یورپی کمیشن کا پاکستانی طیاروں کی پروازوں پر پابندی اٹھانے سے انکار

اُن کا کہنا تھا کہ ’پی آئی اے کی کوشش ہے کہ یورپی ممالک جانے والے پاکستانی مسافروں کو جلد بہترین سہولیات فراہم کی جائیں‘۔ اس ضمن میں پروازوں کی سلامتی، سیفٹی مینجمنٹ سسٹم سے متعلق یورپی یونین سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے اقدامات پراعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں