تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس کے خلاف یورپی ممالک کا سخت ایکشن

یوکرین کے شہر بوچا میں قتل عام کے باعث روس کے خلاف متعدد یورپی ممالک نے سخت ایکشن لے لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی نے چالیس، فرانس نے پینتیس، اٹلی نے تیس اور اسپین نے پچیس روسی سفارت کاروں اور سفارتی عملے کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔

یورپ کے دیگر ممالک نے بھی سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈنمارک نے پندرہ روسی انٹیلی جنس افسروں پر جاسوسی کا الزام لگا کر ملک چھوڑنے کا حکم دی ہے۔

دو دنوں میں نکالے گئے روسی سفارت کاروں اور عملے کی تعداد دو سو پچیس تک پہنچ گئی ہے۔ روس کی ہیومن رائٹس کونسل کی رکنیت معطل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کل ہوگی۔

یورپی یونین کی جانب سے اس اقدام پر روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان ڈمتری پیسکوف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ متعدد یورپی ممالک سے روسی سفارت کاروں کی اس وسیع پیمانے پر بے دخلی ایک تنگ نظری کا ثبوت ہے جو ہمارے اور اُن کے درمیان مواصلات کو پیچیدہ بنا دے گی۔

ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین کا یہ فیصلہ لامحالہ انتقامی اقدامات کا باعث بنے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ روس پر پابندیوں سے یورپ میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے، اس کی وجہ یہ پابندیاں یورپ کی معیشت پر بھی اثر انداز ہورہی ہیں، یورپ میں بھی اقتصادی ترقی کو ”سخت منفی اثرات“ جھیلنے پڑیں گے۔

یورپی یونین کے ادارے یورپی کمیشن فار ٹریڈ والدیس دومبرووسکس نے کہا تھا کہ اب مہنگائی میں اضافہ ہوگا، ساتھ ہی توانائی اور خوراک کی قیمتوں پر بڑا دباؤ آئے گا۔

Comments

- Advertisement -