تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کورونا کیخلاف بڑی کامیابی؛ گولی کے استعمال کی منظوری

یورپی یونین نےکورونا ویکسین کی بطور اوورل استعمال کی منظوری دے دی۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق فائزرکی انسداد کورونا گولی کے مشروط استعمال کی اجازت ہو گی۔ یہ منظوری یورپی یونین کے ڈرگ ریگولیٹر کی جانب سے دی گئی ہے۔

فائزر انکارپوریشن کی اینٹی وائرل کوویڈ 19 گولی کو شدید بیماری کے خطرے سے دوچار بالغوں کے علاج کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

یورپی یونین ان متاثرہ خطوں میں شامل ہے جہاں کورونا کی تیزی سے پھیلنے والی قسم اومیکرون کے وار جاری ہیں اور یورپی ممالک اس وبا کے خلاف اپنے اقدامات کو تیز کر رہے ہیں۔

اٹلی، جرمنی اور بیلجیم یورپی یونین کے ان مٹھی بھر ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے Paxlovid نامی دوا خریدی ہے۔ امریکا نے دسمبر میں Paxlovid اور Merck کی اسی طرح کی دوائی molnopiravir کی اجازت دی۔

یورپی یونین میں میرک کی گولی کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے لیکن اس کی منظوری میں زیادہ وقت لگ رہا ہے کیونکہ کمپنی نے نومبر میں اپنے آزمائشی اعداد و شمار پر نظرثانی کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دوا پہلے کی سوچ کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم موثر تھی۔

Comments

- Advertisement -