The news is by your side.

Advertisement

پاکستانی برآمدات میں 17فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد: یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس ملنے کے باوجود پاکستان کی برآمدات میں جولائی کے دوران 17 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے برآمدات کو فروغ دینے کے لیے بلند بانگ دعوے کیے جارہے ہیں اور مجوزہ ٹریڈ پالیسی میں3 سال کے اندر برآمدات 50ارب ڈالر کا ٹارگٹ بھی بنایا جا رہا ہے ہیں اور برآمدات میں اضافے کے لیے یورپ اور متعدد ممالک سے ترجیحی اور آزاد تجارتی معاہدوں کے لیے مذاکرات بھی ہو رہے ہیں تاہم پاکستانی برآمدات کا گراف نیچے کی طرف جا رہا ہے۔

گزشتہ مالی سال میں پاکستانی بر آمدات 25 ارب 11کروڑ ڈالر پر پہنچنے کے بعد تنزلی کی طرف گامزن ہے۔

گزشتہ مالی سال ماہانہ اوسط 2ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئی تھیں۔اور جولائی 2015 میں پاکستان کو تجارتی خسارہ 1ارب 77کروڑ 30لاکھ ڈالر کا ہوا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں