یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے جشنِ آزادی کے موقع پرانوکھے انداز میں پاکستان سے محبت کا اظہارکرتے ہوئے پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پچھہترویں یوم آزادی کے موقع پر شہنائی سے قومی ترانہ بجاکر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر رینا کی جانب سے قومی ترانے کی دھن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور وہ پاکستانیوں کے دل میں گھر کرگئی۔
ویڈیو سوشل ٹائم لائنز پر آنے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں شیئر ہوئی جب کہ اس پر تبصروں، لائکس اور ویوز کی تعداد لاکھوں میں رہی۔
ایک منٹ 31 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو میں پاکستان کے قومی ترانے کی دھن کے پس منظر میں قومی اہمیت کے حامل مختلف مقامات کو بھی دکھایا گیا ہے۔
On 75th 🇵🇰 Independence Day, 🇪🇺 Amb Dr Riina Kionka, plays Qaumi Tarana on trumpet, as special gesture of honour to 🇵🇰 on 14th August. 2022 marks 60 years of long standing 🇪🇺-🇵🇰 ties making both stronger together.@rkionka @foreignofficepk @eu_eeas#EUPAK60 #StrongerTogether pic.twitter.com/lf7YHL2oth
— EUPakistan (@EUPakistan) August 11, 2022
یورپی یونین کی سفیر برائے پاکستان کی ویڈیو دیکھنے والے صارفین نے اپنے اپنے انداز میں اسے موضوع بھی بنایا۔
واضح رہے کہ چودہ اگست دو ہزار بائیس کو پاکستان اپنے قیام کے 75 برس مکمل کر رہا ہے۔
اس موقع پر ملک بھر میں پلاٹینم جوبلی کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔