The news is by your side.

سربراہ خارجہ امور یورپی یونین جازف بوریل اسٹاک ایکسچینج پردہشت گرد حملے کی مذمت

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطے کے امن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن پورے خطے کے استحکام کےلیے ناگریز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سربراہ امور خارجہ یورپی یونین سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا، اس دوران دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات، کرونا وائرس کی وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ کا کرونا سے یورپی ممالک میں اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یورپی کمیشن کرونا کےلیے کیے گئے بروقت اقدامات کی تعریف کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ نے وزیراعظم کی ڈیٹ ریلیف تجویز سے یورپی ہم منصب کو آگاہ کیا۔

اس دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا کے معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے جامع لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔ ٹیلی فونک رابطے کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود نے جوزف بوريل کو یورپی یونین کی فراہم کی جانے والی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دونوں وزرائےخارجہ کے مابین افغانستان کے حوالے سے مشترکہ اسٹیمنٹ سامنے لانے پر اتفاق ہوا، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن پورے خطے کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

اس دوران جوزف بوریل نے دو روز قبل اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔ گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے امورخارجہ کے سربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ جوزف بوريل نے وزیرخارجہ کو دورہ برسلز کی دعوت دی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں