حماس کے حملے کے بعد یورپی یونین نے فلسطینیوں کے لیے امدادی ادائیگیاں روک دیں۔
یورپی کمیشن نے پیر کے روز کہا کہ وہ فلسطینیوں کے لیے اپنی تمام ترقیاتی امداد، جس کی مالیت 691 ملین یورو ($729 ملین) ہے کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد تمام ادائیگیوں کو فوری طور پر معطل کر رہا ہے۔
•All payments immediately suspended.
•All projects put under review.
•All new budget proposals, incl. for 2023 postponed until further notice.
•Comprehensive assessment of the whole portfolio.— Oliver Varhelyi (@OliverVarhelyi) October 9, 2023
کمشنریورپی یونین اولیور ورہیلی نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے لوگوں کے خلاف دہشت گردی اور بربریت کا پیمانہ ایک اہم موڑ ہے اس صورتحال پر معمول کی طرح کوئی کاروبار نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی امداد کے لیے تمام نئی بجٹ تجاویز کو بھی اگلے نوٹس تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امن، رواداری اور بقائے باہمی کی بنیادوں پر اب توجہ دی جانی چاہیے۔