تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

کرونا وائرس، یورپی یونین بھی پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف پر مجبور

اسلام آباد: یورپی یونین نے کرونا کے خلاف پاکستانی حکومت کی کاوشوں اور بالخصوص اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو سراہا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں تعینات پاکستان یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کمینارا نے خبررساں ادارے کو دیے جانے والے انٹرویو میں کہا کہ ’عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے جاری کردہ گزشتہ چند ماہ کی رپورٹس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان میں کرونا سے مرنے والے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے کرونا سے نمٹنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن جیسا شاندار قدم اٹھایا اس کے علاوہ ٹیسٹنگ اور عوامی آگاہی مہم چلائی جس سے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں بہت زیادہ مدد ملی۔

یورپی یونین کی سفیر کا کہنا تھا کہ ’کرونا میں ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور متاثرہ افراد کی مدد کرنے کے لیے بھی حکومت پاکستان نے مثبت اقدامات کیے جو قابلِ تعریف ہیں‘۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا سے سب سے کم دو اموات ہوئیں۔

Comments

- Advertisement -