جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کیخلاف یورپی یونین و دیگر ممالک کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی یونین نے مغربی کنارے پر کنٹرول کے مزید اسرائیلی اقدامات کو غلط سمت میں ایک اور قدم قرار دے دیا۔

مغربی کنارے پر اپنے کنٹرول کو بڑھانے اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں مزید غیر قانونی بستیوں کی راہ ہموار کرنے کے لیے اسرائیل کے نئے اقدامات پر مسلمان ممالک کے ساتھ ساتھ یورپی یونین نے بھی آواز اٹھائی ہے۔

یورپی یونین کے ترجمان انوار الانونی نے صحافیوں کو بتایا کہ "یورپی یونین مغربی کنارے میں اسرائیلی کنٹرول کو بڑھانے کے لیے اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ کے حالیہ فیصلوں کی مذمت کرتی ہے یہ اقدام غلط سمت میں ایک اور قدم ہے۔”

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے پر کنٹرول مزید سخت کرنے کا اعلان

سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، انڈونیشیا، پاکستان، مصر اور ترکی نے مقبوضہ مغربی کنارے پر کنٹرول سخت کرنے اور مزید بستیوں کی راہ ہموار کرنے کے لیے نئے اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی ہے، جو بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ممالک نے "غیر قانونی اسرائیلی فیصلوں اور غیر قانونی اسرائیلی خودمختاری کو مسلط کرنے کے اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی”۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں